سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیت میں گھسنے پر زمیندار نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کو زخمی کردیا۔ ڈی پی او کےحکم پر پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ترکھانوالہ میں زمیندار محبوب نواز کے کھیتوں میں ایک گدھا گھس گیا تھا، جس پر زمیندار نےطیش میں آکر گدھے کو ٹانگ میں کلہاڑی مار کر زخمی کردیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کےنوٹس پر چوکی فروکہ پولیس نےفوری کارروائی کرکےملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی گدھے کو لائیو سٹاک ہسپتال منتقل کرکے پٹی کروا دی گئی ہے۔