لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں مقیم گاڑیوں کے مداحوں کیلئے ایک خوشخبری ہے کہ پاک ویلز لاہور کار میلہ رواں ہفتے 3 مارچ 2024 (اتوار) کو ایکسپو سینٹر میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہو رہا ہے۔ لہذا، اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ میلے میں شرکت یقینی بنائیں، خاص طور پر اگر آپ اپنی استعمال شدہ کار کو کسی بھی پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچتے ہوئے اچھی قیمت پر فروخت کرنا چاہتے ہیں یا اس کے علاوہ آگر آپ اپنے یا فیملی کے کسی فرد کے لیے استعمال شدہ کار تلاش کر رہے ہیں، تو یہ وہ موقع ہے جہاں آپ کے پاس پاک ویلز کی ایک ہی چھت کے نیچے سینکڑوں آپشنز لے کر آئے گا۔ اس دوران ہم پاک ویلز انسپکشن سروس پر 50 فیصد جبکہ اپنی کار کیئر پروڈکٹس پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ پیش کر رہے ہیں۔ یہ آپ کیلئے گاڑی بیچنے یا زبردست آفرز کے ساتھ کوئی بھی گاڑی خریدنے کا بہترین موقع ہے۔