Monday, December 23, 2024
ہومPakistanکیپٹن اسامہ بن ارشد شہیدکی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی

کیپٹن اسامہ بن ارشد شہیدکی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی



(احمد منصور) شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن اسامہ بن ارشد شہیدکی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں اداکردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیر ستان میں شہید ہونے والے کیپٹن اسامہ بن ارشد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم ،وزیردفاع، وزیراطلاعات،آرمی چیف ، حاضراورریٹائرڈ فوجی افسران،جوانوں اورشہیدکے لواحقین نے شرکت کی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ یہ قربانیاں پرامن اورخوشحال پاکستان کیلئےہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہیں،قوم ان غیرملکی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف پرعزم ہے،پاکستان کےدشمنوں کوحکمت عملی کےذریعےمکمل شکست دی جائے گی،ان شاء اللہ۔شہید کوان کےآبائی شہرمیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائےگا۔

کپٹن محمد اسامہ نے شمالی وزیرستان میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن شہید





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں