عدالت نے کےالیکٹرک کو شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔
سول جج کے فیصلے کے خلاف کےالیکٹرک کی اپیل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مسترد کردی اور فیصلہ سنادیا۔
اورنگی ٹاؤن میں 2018ء میں پی ایم ٹی گرنے سے عاصم امام زخمی ہوا تھا۔
عدالت نے غفلت برتنے پر کےالیکٹرک کو متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے تھا۔
درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کا موقف تھا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں15نومبر 2018 کو واقعہ پیش آیا۔
پی ایم ٹی کےالیکٹرک کی غفلت کے باعث گرگئی تھی، واقعہ میں عاصم امام بری طرح زخمی ہوا تھا اور شہری کے جسم کے کئی حصے ناکارہ ہوگئے ہیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ کےالیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔