کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی والوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں،کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ18.86 روپے کا اضافہ مانگ لیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک ساتھ9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی،کے الیکٹرک نےجولائی 2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی،کے الیکٹرک نے نیپرا میں دائر 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے،کے الیکٹرک نے 2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق 7ماہ کا اضافہ فی یونٹ18.86 روپے بنتا ہے،دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے ،دو ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ18.57 روپے بنے گا،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا۔