Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف 200کی ڈبل نوکری

کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف 200کی ڈبل نوکری



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) میں 950 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر 2 محکموں سے تنخواہ لینے والے 200 ملازمین کے نام بھی منظرعام پر آئے ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلک اینڈ سوئپ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہیں کلک کے تحت منصوبوں، بلدیاتی ملازمین کی ویریفکیشن پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کے ایم سی سمیت کراچی کے 12 ٹاو¿نز کے ملازمین کی ویریفکیشن ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ جانچ کے دوران ایک شناختی کارڈ پر دو محکموں سے تنخواہیں لینے والے 200 ملازمین کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ 12 ٹاو¿نز میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں