پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مخصوص نشستوں کا کوٹہ اور حکومت سازی کے لیے لیگل ٹیموں نے معاملات طے کرلیے۔”جیونیوز “کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، اب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور عمران خان سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔