کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے کراچی کے کشمیر روڈ پر کارروائی کر کے خیبر پختونخوا پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا اور اسکول بیگ میں اسلحے کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کے ایم سی سپورٹس کپملیکس کے قریب کارروائی کی۔ملزم پولیس اہلکار اظہر الدین کے پاس موجود اسکول بیگ سے چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ گروہ سے ہے، گروہ کراچی سمیت پاکستان میں آن لائن اسلحہ سپلائی کرتا ہے، ملزم کے پی کے بس اڈے کے منشی دانیال کے لیے کام کرتا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دانیال اسلحہ ڈیلرز قدیر، صدام اور ندیم اینڈ سنز کا مرکزی کارندہ ہے۔
گرفتار ملزم اظہر الدین کے قبضے سے کے پی کے پولیس کا کارڈ برآمد ہوا، ملزم پہلے بھی کراچی میں اسلحے کی سپلائی کر چکا ہے۔
کے پی کے میں تین اسلحہ ڈیلر بھاری ہتھیار اب تک کراچی بھیج چکے ہیں۔سی ٹی ڈی گروہ کے دو ملزمان کو پہلے بھی گرفتار کرچکی ہے، اسلحہ سمگلنگ میں زیادہ تر ریٹائرڈ یا ڈسمس ایف سی اہلکار ملوث ہیں، شہری آن لائن آرڈر بک کرواتے ہیں، ڈیلیوری دانیال منشی کرواتا ہے۔
دانیال آنے جانے کا کرایہ اور فی پستول معاوضہ ادا کرتا ہے، ملزمان کراچی آ کر پارٹی کے ہاتھ میں اسلحہ دیتے ہیں اور واپس آ جاتے ہیں، گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔