Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکے پی ہاؤس میں شام میں وزیراعلیٰ کی جو مصروفیت ہے کوئی...

کے پی ہاؤس میں شام میں وزیراعلیٰ کی جو مصروفیت ہے کوئی شریف بندہ انکا پڑوسی نہیں بننا چاہے گا, فیصل کریم کنڈی



پشاور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد آفس دوبارہ مل بھی گیا تو جانا پسند نہیں کروں گا، کے پی ہاؤس میں شام میں وزیراعلیٰ کی جو مصروفیت ہے کوئی شریف بندہ انکا پڑوسی نہیں بننا چاہے گا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئےفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پتہ نہیں بانی پی ٹی آئی کس کے ساتھ ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی  پہلے کہتے تھے کسی سیاسی جماعت سے بات چیت نہیں کروں گا، اب بانی پی ٹی آئی کبھی مولانا، کبھی محمود اچکزئی، تو کبھی مینگل کے در پر حاضر ہیں،ریٹائرڈ ان کے گلے پڑجاتے ہیں اور حاضر سروس کے یہ پاؤں پڑتے ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ہم تو سیاست میں مذاکرات کے حامی ہیں، یہ کہتے تھے کہ مذاکرات نہیں کریں گے،معلوم نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اب سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں گی یا نہیں،جن کندھوں اور بیساکھیوں پر بانی پی ٹی آئی آئے تھے اب وہ نہیں رہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ پی ٹی آئی آج کل مولانا فضل الرحمان کے ساتھ قربت بڑھانا چاہتی ہے،اسد قیصر مولانا کے قریب ہو رہے ہیں، اپنے صوبائی صدر سے بھی رائے جان لیں،کیا پی ٹی آئی کا صوبائی صدر بھی کہتا ہے کہ مولانا اچھے آدم ہیں؟مولانا اب اسد قیصر کی روزانہ پیشیاں لگا رہا ہے۔ان کاکہناتھا کہ مولانا ایک زیرک سیاستدان ہیں، اب دیکھنا وہ ان کے ساتھ کرتے کیا ہیں،پی ٹی آئی والے اب خواب میں بھی استعفے نہیں دیں گے،فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کے پی ہاؤس اسلام آباد آفس دوبارہ مل بھی گیا تو جانا پسند نہیں کروں گا، کے پی ہاؤس میں شام میں وزیراعلیٰ کی جو مصروفیت ہے کوئی شریف بندہ انکا پڑوسی نہیں بننا چاہے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں