Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanگجرات: پولیس حراست میں موجود 2 ملزمان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک

گجرات: پولیس حراست میں موجود 2 ملزمان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک



پولیس حراست سے ساتھیوں کو چھڑانے کےلیے آنے والے ڈاکو ہی اُن کی موت کا پروانہ بن گئے۔

پولیس حکام کے مطابق گجرات کے علاقے قاضی چک میں 4 مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کےلیے پہنچے۔

پولیس کے مطابق اس موقع پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس سے زیر حراست 2 ملزمان ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی ہلاکت ان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی، ملزمان نے سی ایم ایچ کے اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں