Monday, January 6, 2025
ہومPakistanگستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت...

گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت ایک کو عمر قید



ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی آئی خان کی ضلعی عدالت نے مشہور زمانہ گستاخِ رسول کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گستاخی کے شبے پر ٹیچر کو قتل کرنے والی دو خواتین کو سزائے موت اور ایک کم عمر طالبہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی ایڈیشنل سیشن کورٹ ٹو کے جج محمد جمیل نے مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں سزائے موت کی مستحق خواتین کو 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے جبکہ عدالت نے نابالغ طالبہ کو عمر قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزمات کے طرف سے اسد عزیز ایڈووکیٹ نے اس اہم مقدمہ کی پیروی کی۔پراسیکیوٹر کے مطابق تینوں خواتین نے مل کر مدرسے کی 18 سالہ خاتون ٹیچر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پڑھانے کے لئے مدرسے میں داخل ہورہی تھی، بعدازاں وہ گیٹ پر ہی زخمی حالت میں جان کی بازی ہار گئی، ٹیچر کا گلا کٹا ہوا تھا، ملزمات تینوں خواتین کا تعلق کسی اور مدرسے سے ہے اور ان میں دو بہنیں اور ایک کزن شامل ہیں، قتل کو توہین مذہب کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں