Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanگلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پی این آئی ایل میں...

گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کا اقدام چیلنج



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکوٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کی جانب سے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ملکو کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 19 جون سے لیکر جولائی تک ملکو نے بیرون ملک پرفارمنس کے لیے جانا تھا جبکہ گلوکار کو نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نامور گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام فوری پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔ 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں