Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanگنڈا پور ملک کیلئے بدنامی وفاقی حکومت نااہل نکمی اور بزدل ہے...

گنڈا پور ملک کیلئے بدنامی وفاقی حکومت نااہل نکمی اور بزدل ہے سینیٹر فیصل واوڈا کا ٹویٹ



(24 نیوز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے  حکومت کو نالائق ، نااہل، نکمی اور بزدل قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیغام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےوزیراعلیٰ کےپی کی شرمناک حرکت جس میں وہ اقتدارکےلیے اپنےملک کوسرعام بےعزت کروارہاہے،پی ٹی آئی اپنےاقتدارکیلئےملک توڑنےکےڈگرپر ہے ،فیصل وواڈا نے ٹویٹ میں  وفاقی حکومت  کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس سےبھی شرمناک بات یہ ہےکہ جمہوری ملک جوڑنےوالی حکومت نالائق اورنااہل کیساتھ ساتھ نکمی اوربزدل بھی ہے،گنڈا پور کی حرکت پر ابھی تک کوئی مذمتی بیان کوئی ایکشن کوئی ڈیمارش کسی قسم کی کوئی چیزنہیں کی گئی،سب سورہےہیں،حکومت ٹک ٹاک سمجھ کرہی کچھ کرلے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں