گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلعہ دیدار سنگھ میں چھوٹی بہن نے جائیداد کے تنازعے پربڑی بہن کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ اپنی بہن کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتی تھی، جائیداد کیلئے پہلے بھی ملزمہ کا اپنی بہن سے کئی بار جھگڑا ہو چکا تھا ، ملزمہ کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔