Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanگوجرانوالہ: 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد

گوجرانوالہ: 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد


فائل فوٹو

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 10 سال کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، ابوبکر 3 روز قبل اسکول سے واپسی پر لاپتہ ہوا تھا، بچے سے زیادتی اور اغواء میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کےعلاقہ شیخ رجادہ میں پیش آیا۔ گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ، معظم اور عصمت بھولی شامل ہیں، تینوں ملزمان شیخ رجادہ کے ہی رہائشی ہیں۔

 ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں سے بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ ابوبکر جمعہ کے روز سے لاپتہ تھا، دوران تحقیقات ایک ملزم امیر حمزہ کو حراست میں لیا گیا تو اس نے سچ اگل دیا۔

 ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچے کو ورغلاء کر کھیت میں لے گئے تھے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کھیت میں ہی پھینک دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں