Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanگوجرخان میں نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل

گوجرخان میں نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل



راولپنڈی (ویب ڈیسک) پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل پل کے نیچے سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل کرلیا اور قتل میں ملوث  2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کونین زہرہ،  اس کی والدہ معروف، عاصم اور فیاض شامل ہیں اور ملزمان نے ذاتی رنجش پر چکوال میں گھر بلا کر مقتول قیصر کو نشہ آور مشروب پلایا اور تشدد کرکے قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقول کی لاش گوجر خان میں پل کے نیچے پھینک دی تھی تاہم ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او گوجرخان اور گوجرخان پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں