Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanگورنر سندھ کا ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا...

گورنر سندھ کا ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان


فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جیولین تھرو ایونٹ کے فاتح گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا رکارڈ بنایا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ رکارڈ توڑا۔

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوادیا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں