Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanگورنر سندھ کا پیر پگارا، چوہدری شجاعت حسین اور سراج الحق سے...

گورنر سندھ کا پیر پگارا، چوہدری شجاعت حسین اور سراج الحق سے رابطہ



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انتخابی نتائج کے بعد سیاسی بحران پر قابوپانے کے لئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سرگرم ، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا،مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،ان کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مفاہمت، سیاسی ومعاشی صورتحال میں کردار ادا کرنے ، سراج الحق سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل۔کامران خان ٹیسوری نے پیر پگارا سے ملک کی سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔گورنر سندھ نے پیر پگارا سے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں، ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار ہے، آپ اپنے والد کی طرح کنگری ہائوس کے دروازے کھول دیں اور مفاہمتی کردار ادا کریں۔ دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چودھری شجاعت حسین اورچودھری سالک حسین سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں