گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اور مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی۔
مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے حوالے سے گورنر سندھ نے بتایا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کسی اور نے کیا، عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کا مقصد مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی ہے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے فیز میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے۔