Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanگورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ کب ہوگا اسحاق ڈار نے بتا...

گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ کب ہوگا اسحاق ڈار نے بتا دیا



(24نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا، پیپلز پارٹی سے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ 

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی بھی تردید کی،، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے تاہم اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی کے حکومت لاہور کے ہسپتالوں کی بجائے اپنے صوبے کے ہسپتالوں کی فکر کرے: عظمیٰ بخاری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں