گورنر سٹیٹ بینک نے بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود کو 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا،6ماہ میں زرمبادلہ ذخائر8ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ تمام بیرونی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں، جاری کھاتوں کے بڑھنے کے امکان اپنی جگہ موجود ہیں،گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کاکہناتھا کہ 2ماہ بعد مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئے گی،بجلی اور گیس کی قیمتوں کا اثر مہنگائی پر پڑا،مہنگائی کے اہداف بڑھا دیئے گئے ہیں،اس مالی سال مہنگائی 25فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔