Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanگورنر ہاؤس میں امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز...

گورنر ہاؤس میں امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں تقریب گورنر پنجاب نے بھارت کو کرکٹ کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی دیدیا



لاہور (نمایندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام امریکہ اور کینیڈا سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا اور پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا  بھی موجود تھے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں ہونی والی چیمپئنز ٹرافی میں آنا چاہیے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے ہی امن آتا ہے، اگر  بھارت چیمپئنز ٹرافی میں نہیں آئے گا تو دنیا میں اچھا امیج نہیں جائے گا۔  بھارت نے جب بھی بلایا پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ وہاں جا کر کھیلا۔ پاکستان نے کھیلوں کے حوالے سے ہمیشہ قربانی دی ہے۔ہم نے کبھی اپنی ٹیم کو بھارت جانے نہیں روکا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں،آپ جو مرضی کرلیں پاکستان اور بھارت نے یہاں ہی رہنا ہے۔  میں  بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کھیل کھیل ہی ہوتے ہیں انہیں سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں ۔سندھ سے ہندو خاتون کو وزارت دی گئی جبکہ ڈاکٹر درشن لال ممبر سینٹ ہیں اور سندھ کا ڈپٹی سپیکر مسیحی برادری سے ہے۔

گورنر پنجاب نے اقلیتی کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کی آمد پر کیک بھی کاٹا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں