Monday, December 23, 2024
ہومPakistanگھریلو جھگڑے کے بعد خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

گھریلو جھگڑے کے بعد خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی



  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار مریم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار کی گھر میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون اہلکار کی لاش کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اہلکار نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا ہے مگر پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں