گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھوٹکی میں والد نے بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے گاؤں گلزارکورائی میں پیش آیا۔ ملزم نے تین بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم پہلے بھی ایک بیٹی کو قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آیا تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔