گھوٹکی (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے 2 روز سےلاپتہ ہونے والے ڈرائیور اور کلینر کے اغوا ءکا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیوراورکلینرکےافراد کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مغوی علی رضا شاہ کے بھائی حیدر رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیوراورکلینر منی ٹرک میں کراچی سے پنجاب جارہے تھے، ڈاکو شہزاد اور ساتھیوں نے قومی شاہراہ سے علی رضا اور مدثرآرائیں کو اغوا ءکیا۔
پولیس نے بتایاکہ مسلح ڈاکوؤں نے 2 روز قبل قومی شاہراہ کیڈٹ کالج کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ کرکے 2 افرادکواغواءکیاتھا۔