Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanگیس چوری کیخلاف مہم‘ محمد علی سوسائٹی میں چھاپہ‘ 4 کنکشن منقطع

گیس چوری کیخلاف مہم‘ محمد علی سوسائٹی میں چھاپہ‘ 4 کنکشن منقطع



کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی کی گیس چوری کے خلاف مہم،کراچی میں محمد علی سوسائٹی میں چھاپہ ، گھریلو میٹرز کے ذریعے کمرشل سرگرمیوں کے لیے گیس استعمال کر نے پر4 کنکشنز منقطع کر دیئے،سکھر کے 7دیہاتوں کے 400 گھروں کے ناجائز گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جعفر آباد کے علاقے میں مین فیڈر 2 انچ قطر پائپ لائن سےسکھر میں گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا. زونل منیجر کی سربراہی میں سوئی سدرن کی ڈسٹری بیوشن ٹیم نے علاقے میں چھاپہ مارا اور 400 گھروں پر مشتمل 7 دیہاتوں میں غیر قانونی گیس کے کنکشنز پکڑ لیے. چھاپے کے دوران غیر قانونی نیٹ ورک کا خاتمہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرنے والے 400 گھروں کی گیس منقطع کردی گئی. اس چوری کا تخمینہ سالانہ 384،000 کیوبک میٹر لگایا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں