Monday, December 23, 2024
ہومPakistanگیس کی بندش سے متعلق اہم اعلان

گیس کی بندش سے متعلق اہم اعلان



(اشرف خان)کراچی کے علاقے کورنگی میں کل گیس کی فراہمی بند رہے گی،ساڑھے12کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی ٹرانسمیشن لائن 20 انچ قطر کی ہے جس سے گیس پریشر بہتر ہوگا، اتوار کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کورنگی میں گیس بند رہے گی،کورنگی اور کورنگی اندسٹریل ایریا کے کچھ علاقوں میں گیس بند رہے گی،کورنگی 36 جی، کورنگی 36 بی میں بھی گیس بند رہے گی،کورنگی سیکٹر 21، 28 اور 29 میں بھی گیس نہیں ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ہاشم گوٹھ، مانسہرہ کالونی اور اللہ باد گوٹھ میں گیس کی فراہمی بند ہوگی،کورنگی 37 اے اور اطراف کے علاقوں میں بھی گیس بند ہوگی، ٹیکنیکل ٹیم کی کوشش ہوگی گیس فراہمی جلد از جلد بحال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں