Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanہانیہ عامر کی بہن بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی...

ہانیہ عامر کی بہن بھی شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں؟ تصاویر وائرل



(24 نیوز )پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم ‘میں شاندار اداکاری کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔

ہانیہ عامر نہ صرف اپنے فن کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل بھی ہیں، اداکارہ اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کا اکیلے خیال رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے فالوورز سے ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے، ہانیہ کی چھوٹی بہن عیشہ عامر بیرونِ ملک تعلیم حاصل کر رہی ہیں ہانیہ اکثر اپنی بہن سے ملنے جاتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارتی ہیں، حال ہی میں عیشہ عامر کی چند خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہانیہ کے مداح اب ان کی چھوٹی بہن عیشہ کو بھی شوبز پراجیکٹس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں، ان وائرل تصاویر نے نہ صرف ان کے فالوورز میں اضافہ کیا بلکہ ان کی شہرت کو بھی چار چاند لگا دیے ہیں,اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ عیشہ مستقبل میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنتی ہیں یا نہیں تاہم وہ ایک سوشل میڈیا اسٹار ضرور بن چکی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں