Monday, January 6, 2025
ہومPakistanہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


فوٹو آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر احسن اقبال، فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں28 سال کے میجر محمد حسیب شہید ہوگئے۔

آپریشن کے دوران 38 سال کے حوالدار نور احمد بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں