کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہسپتالوں سے نو مولود خرید کر آگےفروخت کرنے والی ملزمہ کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے ایک نومولود بازیاب بھی کرا لیا ہے،گرفتار ملزمہ کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ، جس نے ٹھٹھہ کے ایک گاؤں سے نومولود کو دو لاکھ روپے میں خریدا اورکراچی میں بچے کو فروخت کرنے کی غرض سے آئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو دوران پٹرولنگ گرفتار کیا ،مقدمہ درج ہوچکامزیدتفتیش بھی کی جارہی ہے۔