Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanہمت کارڈ ایم او یو پر دستخطوزیر اعلیٰ مریم نواز  کا 15ستمبر...

ہمت کارڈ ایم او یو پر دستخطوزیر اعلیٰ مریم نواز  کا 15ستمبر سے ادائیگی شروع کرنے کا حکمخواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ ہیلپ لائن بھی قائم



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز   نےسپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا- وزیراعلیٰ  کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کیے گئے-ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے -بینک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا-پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے-مستحق خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے- مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لیے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی-

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لیے بہت ہی خاص ہیں۔

 صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چئیر مین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ اور دیگر بھی موجود تھے-





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں