Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں، ایرانی...

ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم


— فائل فوٹو

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کیلئے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں