پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ہم اقتدار والے نہیں جمہوری لوگ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ خواجہ آصف کہتے ہیں پی ٹی آئی والوں کو اقتدار کا شوق ہے،خواجہ آصف خود بری طرح الیکشن ہارے، پھر فارم 47پر اقتدار میں آئے،ان کاکہناتھا کہ ہم نے دو حکومتیں چھوڑیں، اقتدار کا شوق ہوتا تو حکومتیں نہ چھوڑتے،ہم اقتدار والے نہیں جمہوری لوگ ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ پہلے بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کیلئے لڑیں گے ،ہم نے مقابلہ کرکے مخصوص نشستیں حاصل کیں،مخصوص نشستوں پر وفاقی حکومت آگے بھی کچھ کرے گی تو آئین کے مطابق اپنا حق لیں گے،علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق جو بات کی ہے وہی پی ٹی آئی کا موقف ہے ۔