جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔
لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی میدان میں بڑے جلسے دیکھے لیکن آج کا جلسہ تاریخ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو آزادی دی، فرنگی اپنا بندہ بھجوا کر حکم دیتے تھے کہ فلاں کو ووٹ دینا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں، اس ملک میں آزادی نہیں، ملک میں عوام کے معاش کا بندوبست نہیں، تمام حکمران اس میں ناکام رہے۔