Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanہم وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو نہیں مانتےرانا آفتاب

ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو نہیں مانتےرانا آفتاب



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے رہنما راناآفتاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب اخلاقی، جمہوری اور آئینی نہیں، سپیکر  نے جمہوری عمل جس طرح بلڈوز کیا ایسا سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم بڑا دل کرکے آئے تھے لیکن ہمیں بولنے ہی نہیں دیا گیا، صرف یہ کہنا چاہتے تھےکہ ہمارے ارکان کو اندرآنے دیا جائے، اسپیکر سمجھتے ہیں کہ ان کو قانون پر بہت عبور ہے، میرا یہی کہنا ہےکہ جمہوری عمل کے لیے ہم اس انتخاب کو نہیں مانتے، انہوں نے ممبران کو  زر خرید سمجھا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری لیگل کمیٹی بیٹھےگی جو معاملےکو دیکھےگی، ہمارا نمبر 140 سے کراس کر جائےگا، سپیکر بضد تھےکہ ہمیں بات نہیں کرنے دینی، ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے، آج ایوان سبزی منڈی بنا ہوا تھا، پنجاب اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے،سپیکرکے رویے پر بہت افسوس ہوا، ہم  بھرپور  اپوزیشن کا کردار  ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی کا فیصلہ پارٹی کرےگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں