Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanہم یہی سوچ رہے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ کیخلاف ایف آئی...

ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں، شیر افضل مروت


فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے رکن شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ طارق بشیر چیمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔

زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بات گالی تک پہنچ گئی اس میں اخلاقی بات تو رہ نہیں گئی، پھر یہ پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ضابطہ فوجداری کے تحت ایک جرم ہے، اسپیکر کے ساتھ ہماری ٹیم بیٹھی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ لپکے ہیں اور گالیاں دی ہیں، یہ حملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کا بائیکاٹ تو نہیں بنتا، میری رائے میں ان کا اسمبلی میں آنے کا انتظار کیا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں