جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہم 6 جماعتی اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔
جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو میں راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہم 6 جماعتی اتحاد کا حصہ نہیں نہ ہی ہم سے بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت نہ آجائے، چور دروازوں سے آنے والوں کو پیغام ہے کہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو غزہ بنادیا ہے، آج سے 2 مئی کے جلسے کی تیاریوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سندھ کو نوگو ایریا بنادیا گیا تھا، اب کچے کی وجہ سے پورا صوبہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے۔