Monday, December 23, 2024
ہومPakistanہیلمنٹ نہ پہننے پر پولیس اہلکار بھی نہ بچ سکے وزیراعلیٰ نے...

ہیلمنٹ نہ پہننے پر پولیس اہلکار بھی نہ بچ سکے وزیراعلیٰ نے سخت ہدایات جاری کردیں



(ملک اشرف) وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے آئی جی پنجاب کو پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ہیلمنٹ نہ پہننے پر جرمانے کرنے کے احکامات دے دیئے.

تفصیلات کے مطابق  شہر میں دوروں کے دوران متعدد پولیس اہلکاروں کو ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ نے خود مانیٹر کیا ۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پولیس کو بھی قانون کے تابے کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ٹریفک پولیس ایسے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو قانون کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ، قانون سب کے لیے ہے اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں.جس کے بعد  ٹریفک پولیس نے اہلکاروں کے بھی ہیلمنٹ کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائیوں کا آغاز کر دیا.

واضح رہے کہ شہریوں کو ہیلمنٹ نہ پہننے پر 2 ،2 ہزار کے جرمانے کئے جا رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں