عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنج کے استعمال، خون کے تبادلے یا شیو کے دوران بلیڈ کے کٹ سے ہیپاٹائٹس ہو سکتا ہے۔ البتہ چند ماہ کے علاج سے مریض کا صحت یاب ہونا ممکن ہے۔ مزید جانیے نذر الاسلام کی رپورٹ میں۔