Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanیورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایرلائنز کی بحالی کا معاملہ طول...

یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایرلائنز کی بحالی کا معاملہ طول پکڑ گیا



(سعید احمد)یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایرلائنز کی بحالی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔
یورپی یونین کے 31 مئی کے اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی،سی اے اے کے درست اقدامات نہ کرنے پر یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کیا کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن شعبہ ریگولٹری کی بد ترین کارکردگی پابندی ختم نہ ہونے کا سبب بنی۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرے،سی اے اے کی طرف سے اقدامات نہ کرنا پی آئی اے کی پروازیں بحالی نہ ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح فلائٹ اسٹینڈرڈ شعبے میں مطلوبہ معیار سے کم فلائٹ انسپکٹرز تعیناتی کا معاملہ بھی بحالی میں ناکامی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن شعبہ ریگولٹری کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال سے پابندی عائد ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غیر سنجیدگی سے سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششوں کو بڑا دھچکہ پہنچنے کا انکشاف ہے،یورپی ملکوں میں بحالی نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر منفی اثرات کا خدشہ ہے،سی اے اے کی طرف درست اقدامات نہ کرنے پر یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کا بڑا موقع گنوایا گیا ۔
سی اے اے شعبہ ریگولیٹری کے بڑے عہدے پر قابل افسران کی تعیناتی کے لیے یورپی کمیشن کا حکومت پاکستان پر زور دیا ہے، یورپی یونین کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان سی اے اے ریگولیٹری میں اعلیٰ عہدے پر اہل افسر تعینات کئے جائیں۔پابندی نہ اٹھنے سے ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کی کوششوں کو سی اے اے کی غیر سنجیدہ اقدامات سے بڑا دھچکہ پہنچا ہے۔

ضرورپڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کا ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں