ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے یوسف رضا گیلانی کی جیت کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے نمائندے اور لا ء افسر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جیت کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کا نمائندہ اور لا افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے الیکشن کمیشن کے نمائندے اور لا ء افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔
یادر ہے کہ این اے 148ملتان سے آزاد امیدوار نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دی تھی ۔