(24نیوز) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں یوم علیؓ کے جلوس ختم ہوگئے۔
کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔
جلوس ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر شام 7 بجے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایل پی جی 6روپے 45پیسے فی کلو سستی
جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، لیاقت آباد کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔
اسٹیڈیم روڈ سے آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ پاکستان کے ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جانے کی اجازت ہوگی۔