Monday, December 23, 2024
ہومPakistanیونان میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟دفتر...

یونان میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے؟دفتر خارجہ نے بیان جاری کردیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونان میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر دفتر خارجہ کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشتی الٹنے کے واقعہ میں بچ جانے والوں میں 47پاکستانی بھی شامل ہیں،تاحال لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز کشتی الٹنے کا واقعہ یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں پیش آیا،واقعے میں ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے،ترجمان نے کہاکہ اس مرحلے پر جاں بحق یا لاپتہ پاکستانیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستانی سفارتخانہ، ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سے رابطے میں ہے، ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،ان کا کہناتھا کہ سفارتی اہلکارجزیرہ کریٹ پہنچ چکے تاکہ بچائے گئے پاکستانیوں سے ملکر مدد فراہم کریں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں