Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanیونان کشتی حادثہ: وزیر اعظم وزرائے داخلہ و خارجہ عدالت طلب

یونان کشتی حادثہ: وزیر اعظم وزرائے داخلہ و خارجہ عدالت طلب



سکھر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونان کشتی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے معاملے پر عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے سکھر کی سیشن عدالت میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث بے روزگار پاکستانی غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، 75 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمے داروں کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی 15 جنوری کو طلبی کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں