Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanیوگنڈا کے اعلیٰ سطحی وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ

یوگنڈا کے اعلیٰ سطحی وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ



(اویس کیانی)یوگنڈا کے اعلیٰ سطحی وفد کی جانب سے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا گیا ، یوگنڈا حکام اور نادرا کے درمیان اشتراک عمل کے مواقع پر تبادلہ خیالات ہوا۔

تفصیلات کے مطابق یوگنڈا کے اعلیٰ سطحی وفد نے لوسی ناکیوبے مبونئے ، ہیڈ پبلک سیکرٹری و سیکرٹری کابینہ کی زیرقیادت آج نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ نادرا انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں نادرا کی جانب سے قومی شناختی نظام کے انتظامی امور اور ادارے کی جانب سے ٹیکنالوجی کے میدان میں متعارف کرائی گئی جدت آمیز سہولیات پر بریفنگ دی،  وفد نے نادرا کے وضع کئے گئے نظاموں کو سراہا جن کے ذریعے آبادی کے اعتبار سے دنیا کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

معزز مہمانوں نے نادرا کی تیار کی ہوئی مختلف مصنوعات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا جو شہریوں کی رجسٹریشن کی خدمات کو بہتر بنانے، گڈگورننس کو فروغ دینے اور سماجی تحفظ کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی ہیں، اس موقع پر یوگنڈا حکام اور نادرا کے درمیان اشتراک عمل کو آگے بڑھانے اورباہمی سودمند پارٹنرشپ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں