Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanیہ بحٹ عوام کے ساتھ چوری اور معاشی دہشت گردی ہے، عمر...

یہ بحٹ عوام کے ساتھ چوری اور معاشی دہشت گردی ہے، عمر ایوب


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا بجٹ ایک غیر قانونی دستاویز ہے، یہ بحٹ عوام کے ساتھ چوری اور معاشی دہشت گردی ہے، یہ بجٹ ایک اکنامک ہٹ مین نے بنایا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہر چیز پر دو نمبری کریں گے تو اس طرح ملک نہیں چل سکتا، ایوان میں موجود ساری اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات ہیں، ہمیں نہ مہم کرنے دی گئی نہ ہمیں ہمارے نشان پر الیکشن لڑنے دیا گیا، ہماری 180 نشستیں تھیں لیکن مینڈیٹ چرا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کے ساتھ چوری اور معاشی دہشت گردی ہے، یہ لوگ جب ملک سے جاتے پیں تو ملک کھنڈر بن جاتا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ کورونا کے دوران بانی پی ٹی آئی کی کامیاب پالیسی کے اثرات سامنے آئے، پی ٹی آئی دور میں اکنامک گروتھ 6 فیصد تھا، اسحاق ڈار نے چیف اکانومسٹ کو بلا کر اکنامک گروتھ ریٹ کم کرنے کا حکم دیا، چیف اکانومسٹ نے اکنامک گروتھ ریٹ کم کرنے سے صاف انکار کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کے اور پاکستان کے مستقبل کے خلاف ہے، سرمایہ کار قانون کی بالادستی نہ رکھنے والے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے، آئی ایم ایف نے حکومت کو دوسرے اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کی ہدایت کی تھی، اس فنانس منسٹر کے پر کاٹ دیے گئے ہیں یہ بھی میں ابھی ثابت کرتا ہوں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ بجٹ ایک غیر قانونی دستاویز ہے جو یہاں پیش ہوا، بجٹ جب پیش ہوتا ہے تو فنانس بل تمام دستاویز یہاں پیش کرنا ہوتی ہیں، ایوان میں یہاں وہ دستاویز آئی ہی نہیں، صرف وزیر خزانہ کی تقریر تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں