چیئر مین نیپرا نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں حکومت جو سمری بھیجتی ہے نیپرا اسی کی منظوری دے دیتا ہے۔
کے الیکٹرک کی مئی اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔
کراچی کے صارف نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کے کتنے پیسے دینے ہیں؟
کراچی کے صارف کے سوال پر کے الیکٹرک سے کوئی جواب نہ مل سکا۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ ہماری ربڑ اسٹمپنگ کسی چیز پر نہیں ہے، نیپرا کو وفاقی حکومت کی 8 روپے 28 فی یونٹ بنیادی ٹیرف بڑھانے کی درخواست آئی تھی، وفاقی حکومت کی درخواست پر اوسط ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست من وعن منظوری نہ کر کے 260 ارب روپے کا ریلیف دیا۔