Sunday, January 5, 2025
ہومPakistan11سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

11سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی



مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے مظفر آباد سے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کا اعلامیہ جاری کیا۔اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات پورے نہ ہونے پر منسوخ کی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی، جموں و کشمیر عوامی تحریک کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق مشن کشمیر ٹاسک فورس، جموں و کشمیر عوامی اتحاد، پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق عام آدمی پارٹی آزاد جموں و کشمیر، آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام اور اللّٰہ توکل پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی رجسٹریشن بھی  منسوخ کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں