لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ پولیس نے بچی کےاغواکی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےرہائشی ملک احسن نے 3 روز قبل پک اینڈ ڈراپ کیلئے کار ڈرائیور رکھا لیکن رکھا گیا کار ڈرائیو ہی اغواء کار نکلا۔ملزم جو بچی کا کار ڈرائیورتھا بچی کو نامعلوم جگہ لے جانے لگا تو بچی نے شور مچا دیا، شور مچانے پر ملزم نے بچی کو مارا پیٹا، بچی کے مسلسل شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
والدین کی جانب سے شکایت درج کرنے پر پولیس نے ملزم عمران کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران حیدراس سے قبل بھی بچی کے اغواء میں ملوث پایا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔