لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈ پولیس نے 12سالہ بچے سے بدفعلی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے والے اکیڈمی کے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بیٹے نے بتایا کہ اکیڈمی کے ٹیچر نے زیادتی کرکے بدفعلی کی ویڈیو بنائی اور اب بلیک میل میل کررہا ہے۔
رائیونڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اکیڈمی ٹیچر نعیم رشید کو گرفتارکرلیا۔